: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،27اپریل(ایجنسی) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے چار مزید ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے داخلی انتخابات میں کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے خلاف
کنیکٹیکٹ کے علاوہ، ڈیلاویئر، میری لینڈ اور پینسلوینیا میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینڈرز نے روڈ آئی لینڈ میں کامیابی حاصل کی۔ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں ہونے والے نامزدگی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکا میں صدارتی انتخابات رواں برس نومبر میں ہونا ہیں۔